مینگلورو: ۱۹ جون (ایس او نیوز) یہاں سے قریب ۸۰ کلومیٹردورپتور تعلقہ کے نیلیاڈی نیشنل ہائی وے پر ایک سرکاری بس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت بنگلورو کے رہنے والے اشوک کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو کار پر سوار تھا۔ حاثہ اتوارکی صبح پیش آیا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سرکاری بس مینگلورو سے بینگلورو کی طرف جارہی تھی، کہ مخالف سمت سے آرہی کار بس سے ٹکراگئی۔ حادثے میں کار پر سوار دیگر لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں اور اُنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولس موقع واردات پر پہنچی اورزخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچانے کے ساتھ ساتھ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا۔ ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر ویدامورتھی اور دیگر اعلیٰ پولس حکام نے بھی جائے واردات کا جائزہ لیا ہے۔